oسب جان لیں گلگت بلتستان سے کہیں نہیں جارہا، بلاول بھٹو

3مجھے صوبہ بدر کرنا ہے تو گرفتار کرنا ہوگا، حکومت کو اب گھر جانا ہی ہوگا، امید ہے کہ ہماری عدلیہ دھاندلی کے حق میں فیصلے نہیں دے گی، چئیرمین پیپلز پارٹی

اتوار 8 نومبر 2020 18:45

۔سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2020ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سب جان لیں گلگت بلتستان سے کہیں نہیں جارہا،اگر مجھے صوبہ بدر کرنا ہے تو گرفتار کرنا ہوگا، حکومت کو اب گھر جانا ہی ہوگا۔

(جاری ہے)

دیامر کے علاقے تھور میں جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت کے عوام نے ثابت کردیا کہ حکومت کو اب گھر جانا ہی ہوگا، حکومت کی کوشش ہے کہ مجھے صوبہ بدر کردیا جائے تاکہ آسانی سے دھاندلی کی جاسکے، اپوزیشن جماعتوں کو گلگت بلتستان کے انتخابی عمل سے باہر کرنے کی کوشش دھاندلی ہوگی، ہم کسی کو گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 15 نومبر تک میں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ہوں، حکومت مجھے صوبہ بدر کرنے کے لئے عدالتوں کو استعمال کرنے کی کوشش کرسکتی ہے، مجھے امید ہے کہ ہماری عدلیہ دھاندلی کے حق میں فیصلے نہیں دے گی، سب جان لیں میں گلگت بلتستان سے کہیں نہیں جارہا، اگر گلگت بلتستان سے نکال کر مجھے صوبہ بدر کرنا ہے تو گرفتار کرنا ہوگا۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں