سکردو،کے ٹو مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما جاں بحق

جمعرات 27 جولائی 2023 21:10

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2023ء) دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما محمد حسن جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو مہم کی جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما محمد حسن بوٹل نیک کے قریب برفانی تودے کی لپیٹ میں آگئے،ساتھیوں نے انہیں بچانے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکے اور محمد حسن جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں