سکردو ایئرپورٹ پر ری فیولنگ کی سہولت فراہم، 14اگست کو پہلی بین الاقوامی پرواز اتریگی

پیر 7 اگست 2023 19:12

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2023ء) سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں کی ری فیولنگ کی سہولت فراہم کردی گئی ۔اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)نے جیٹ ری فیولنگ کی سہولت کو یقینی بنایا ہے۔

(جاری ہے)

سکردو بین انٹرنیشل ایئرپورٹ 14اگست کو اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا خیر مقدم کرے گا۔یاد رہے 14اگست کو پی آئی اے کی دبئی سے سکردو کیلئے پہلی بین الاقوامی پرواز شیڈول ہے۔سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کا آغاز خطے کو علاقائی اور بین الاقوامی علاقوں سے ملانے کی طرف بڑا قدم ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں