سکردو میں سرفرنگا جیپ ریلی کے تیسرے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز

ہفتہ 24 اگست 2019 14:55

سکردو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) سکردو میں سرفرنگا جیپ ریلی کے تیسرے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، دنیا کے سب سے بلند ترین اور سرد ترین صحرا سرفرنگا میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، سرفرنگا سکردو اور شگر کے درمیان ہے جہاں سے دریائے سندھ بھی گزرتا ہے۔جیپ ریلی میں ملک بھر سے 70 سے زائد جیپ اور چالیس سے زائد بائیکرز کی رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہے۔

جیپ ریلی میں ٹوٹل 10 کیٹیگریز شامل کی گئی ہیں جس میں ایک کیٹیگری خواتین کی کیٹیگری ہے۔ خواتین کی کیٹیگری میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ہفتے کو کوالیفائنگ راؤنڈ ہوا، جس میں سب سے قبل تمام گاڑیوں کی انسپیکشن کی جائے گی اور انکے درمیان ایک کوالیفائنگ راؤنڈ ہوگا، جس کے بعد اتوار کو فائنل راؤنڈ کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سال کی ریلی 52 کلومیٹر پر محیط ہے۔

سرفرنگا ریلی میں گلگت بلتستان کے کلچر کو بھی اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی. جسمیں نا صرف کار ریلی نہیں بلکہ لوگ وہاں کی سیاحت کو بھی دکھانا ہے، اسی سلسلے میں گلگت بلتستان کے قومی کھیل پولو کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سکردو کا روایتی فیسٹیول ذاخت میں منعقد کیا گیا ہے۔سرفرنگا ریلی کے راستے میں ایک بہت خوبصورت جھیل بھی موجود ہے اسی جھیل میں ذاخت مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔سر فرنگا میں مہ پھنگ پروگرام اور کلچرل شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں