․ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی 12 سال کی کوہ پیما سلینا خواجہ اسکردو پہنچ گئیں،8 ہزار 47 میٹر بلند براڈ پیک سر کرنے کیلئے پر عزم

بدھ 30 جون 2021 14:40

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2021ء) ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی 12 سال کی کوہ پیما سلینا خواجہ اسکردو پہنچ گئیں، سلینا 8 ہزار 47 میٹر بلند براڈ پیک سر کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔ ایک انٹرویومیں سلینا خواجہ نے بتایا کہ آلودگی کے باعث ماحول تباہ ہوچکا ہے، میں دنیا کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سلینا نے 2019 میں مشکل ترین 7 ہزار 27 میٹر بلند چوٹی ’اسپنٹک ‘ سر کرکے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، سلینہ نے یہ ریکارڈ 10 سال کی عمر میں قائم کیا تھا۔

سلینا نے 9 سال کی عمر میں دنیا کی تیسری 6 ہزار 50 میٹر بلند ترین چوٹی ’منگلی‘ کو سر کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔سلینا خواجہ5 ہزار 765 میٹر بلند ’کوزہ سر‘ چوٹی بھی سر کر کے عالمی ریکارڈ بنا چکی ہیں۔کم عمر کوہ پیما سلینا خواجہ کی تربیت ان کے والد نے خود کی ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کی لگن اور شوق کو دیکھتے ہوئے خطروں سے کھیلنے کی تیاری کیلئے گھر میں ہی فٹنس کلب قائم کیا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں