سوشل میڈیا صارفین کا کے ٹو پر کوہ پیما حسن کی موت سے قبل پیش آنے والے افسوسناک واقعات کا انکشاف

پاکستانی کوہ پیما کئی گھنٹے چوٹی پر جانےکے دوران پھنسے رہے، دوسرے ساتھی چوٹی سر کرنے میں لگے رہے جبکہ حسن اس دوران کئی گھنٹے تک لٹکے رہنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 اگست 2023 17:05

سوشل میڈیا صارفین کا کے ٹو پر کوہ پیما حسن کی موت سے قبل پیش آنے والے افسوسناک واقعات کا انکشاف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 اگست 2023ء ) گزشتہ ماہ معروف پاکستانی کوہ پیما محمد حسن دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی K2 کو فتح کرتے ہوئے ایک المناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ شگر میں پیدا ہونے والے کوہ پیما کی موت 2021ء میں لیجنڈری محمد علی سدپارہ کی موت کے بعد ملک کی کوہ پیمائی برادری کے لیے ایک اور صدمہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے ساتھی کوہ پیما نے بہادری سے نوجوان کوہ پیما کو بچانے کی کوشش کی تاہم بدقسمتی سے وہ وقت پر اس تک پہنچنے سے قاصر تھے۔

(جاری ہے)

درحقیقت اس افسوسناک واقعے نے حکومتی حکام کی جانب سے فوری ردعمل ظاہر کرنے اور قومی ہیرو کو بچانے میں ناکامی کو بھی بے نقاب کر دیا جس نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔ اس واقعے کو ہوئے تقریباً ایک ہفتے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین محمد حسن کی موت کی اصل وجوہات پر تاحال منقسم ہیں۔
                                                    

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں