ضلع جنوبی وزیرستان وانا کے مختلف تحصیلوں میں پرائیوٹ سکولوں کے فیس دوگنا ‘پڑھائی نہ ہونے کے برابر

پیر 7 اکتوبر 2019 15:56

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2019ء) ضلع جنوبی وزیرستان وانا کے مختلف تحصیلوں میں پرائیوٹ سکولوں کے فیس دوگنا ہے جبکہ سرکاری سکولوں میں پڑھائی نہ ہونے کے برابر ہے۔ہزاروں کی تعداد میں بچوں کے مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے۔سابقہ کونسلر وسماجی کارکن علی محمد وزیرنے مقامی میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ وانا کے مختلف تحصیلوں میں پرائیوٹ سکولوں کے فیس دوگنا ہونے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں بچے کوالٹی ایجوکیشن سے محروم ہوگیئے ہیں دوسری جانب سرکاری سکولوں میں پڑھائی نہ ہونے کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کے ناک کے نیچے گورنمنٹ ھائی سکول کیمپ اور گرلزھائیرسکنڈری سکول ڈابکوٹ میں نہ تو پڑھائی ہے اور نہ استانیاں حاضریاں کرتھیں ہیں۔ اکثرسرکاری سکولوں میں استانیوں کی جگہ عواضی پڑھاتی ہے۔انھوں نے کہاکہ پرائیوٹ سکولوں میں فیس دوگنا ہونے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں بچے اور بچیوں کی روشن مستقبل داو پر لگی ہے۔اخر بچے چوری اور ڈکہ زنی پر مجبور ہو جائنگے۔ جس کی ذمہ داری موجودہ اہم این اے اور ایم پی اے پر عائد ہوگی۔انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ تعلیمی اداروں کے خلاف فوری نوٹس لیں۔ہمارے جائز مطالبات نہ ماننے کی صورت میں احتجاج کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں