پی ٹی آئی امیدوارکی گاڑی پربم حملہ، محفوظ رہے ، پانچ افراد زخمی

بدھ 7 فروری 2024 21:51

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2024ء) جنوبی وزیرستان میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کی گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے انتخابی امیدوار نصیر اللہ وزیر کی گاڑی پر بم سے حملہ کیا گیا تاہم اس حملے میں نصیر اللہ وزیر محفوظ رہے ۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں