ْوانا،قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں دس سال بعد وانا پریس کلب کا با قاعدہ افتتاح کردیاگیا

جمعہ 21 دسمبر 2018 16:00

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2018ء) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں دس سال بعد وانا پریس کلب کا با قاعدہ افتتاح کردیاگیا ،افتتاح ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایف سی ساؤتھ بریگیڈئیر وسیم نے کیا ۔اس موقع پر کمانڈنٹ ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس اعجاز احمد ،اسسٹنٹ کمشنر وانا فہیداللہ ،میجر ظفر اور میجر عمر کے علاوہ قبائلی عمائدین اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کیں۔

پریس کلب وانا کے افتتاح کے موقع پر ڈی آئی جی ایف سی ساؤتھ نے کہا کہ وانا کے صحافیوں کو سہولت دینے کیلئے ہم سے جو کچھ ہوسکے گا کرینگے تاکہ علاقے کے مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کیا جاسکے اور علاقے مثبت امیج کو دنیا کے سامنے پیش کرکے دیکھائیں گے ڈی آئی جی نے توقع ظاہر کی کہ علاقائی صحافیوں نے بڑے مصائب اور تکلیفیں جھیلیں ہیں ان تکالیف کے باوجود انہوں نے علاقائی مسائل پر بہت کچھ لکھا ہے آج مجھے خوشی ہورہی ہے کہ وانا کے صحافیوں کو درپیش مسائل کا کچھ نہ کچھ حل نکل گیا ہے انکو فون ،انٹرنیٹ اور پریس کلب کے علاوہ دیگر سہولیات مہیا کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وانا پریس کلب کے صحافیوں نے آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عابد لطیف ،ڈی آئی جی ساؤتھ بریگیڈئیر وسیم اور کمانڈنٹ ایس ڈبلیو ایس اعجاز احمد کا شکریہ اداکیا جنہوں نے مختصر عرصے میں وانا پریس کلب کو عملی جامہ پہناکر صحافیوں کے دل جیت لئے اور توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی صحافیوں کے ساتھ تعاون کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں