وانا میں طلباء سڑکوں پر نکل آئے ،ڈی ایچ کیو کے ایم ایس جہانزیب کیخلاف ایف آئی آر درج کر نے کا مطالبہ

سول انتظامیہ قبائلی عمائدین کی کوششوں کی وجہ سے طلباء سے مذاکرات کامیاب ،ایم ایس کیخلاف ایف آئی آر درج ،تفتیش شروع کردی گئی

ہفتہ 7 ستمبر 2019 19:09

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں طلباء سڑکوں پر نکل آئے ،4 گھنٹے تک اعظم ورسک وانا شاہراہ احتجاج بند،طلباء نے مطالبہ کیا کہ ڈی ایچ کیو وانا کے ایم ایس جہانزیب کے خلاف سکول کے استاد زیر محمد کے قتل کا ایف،آئی آر درج کرکے گرفتار کیا جائے،جب تک ایم ایس کے خلاف ایف،آئی آر درج نہیں کی جاتی اور ان کو گرفتار نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا،واضح رہے کہ 6 ستمبر کی تقریب کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول وانا کے پیش امام زیر محمد کو گورنمنٹ ہائی سکول وانا میں دل کے دورے کی وجہ سے تکلیف ہوئی،جن کو فوری طور پر ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا گیا تھا،لیکن ہسپتال میں ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی عدم موجودگی کے باعث ان کو بروقت طبی امداد نہ پہنچی،پیش امام زیرمحمد بے چارے نے تڑپ،تڑپ کر جان دے دی،جس پر ہفتہ کو گورنمنٹ ہائی سکول وانا کے طلباء نے مختلف شاہراہوں اور سکاوٹس کیمپ وانا کے مین گیٹ کو کئی گھنٹوں تک بند کئے رکھا،آخر کار سول انتظامیہ قبائلی عمائدین کی کوششوں کی وجہ سے مذاکرات کامیاب ہوگئے،DPO ساوتھ وزیرستان نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایم،ایس ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ان کے خلاف تفتیش شروع کردی ہے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں