غیر سرکاری تنظیم (FAO)نے 250اصل نسل کے بھینس کی بچھڑے منظور نظر اور با اثر افراد میں تقسیم کردئیے ،دائود وزیر

اعلیٰ حکام متعلقہ این جی او کے لاف انکوائری کرے ،ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی یقینی بنایا جائے،پی ٹی آئی وانا کے صدراور جنرل سیکرٹری کا مطالبہ

منگل 14 اپریل 2020 21:43

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2020ء) پی ٹی آئی وانا کے صدر دائود وزیر اور جنرل سیکرٹری عابد وزیر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر سرکاری تنظیم (FAO)نے 250اصل نسل کی بھینس کی بچھڑے منظور نظر اور با اثر افراد میں تقسیم کردئیے جس میں مقامی انتظامیہ بھی پوری طرح ملوث ہیں جبکہ ہمیں یہ تقسیم کسی صورت قابل قبول نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم غیر سرکاری تنظیم ایف اے او یادیگر فلاحی تنظیموں کے خلاف نہیں بلکہ میرٹ اور حق دار کو دینے کے حق میں ہیں لیکن یہاں ایف اے او نے میرٹ کی بجائے مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے بچھڑوں کی تقسیم کرکے حق داروں کی حق پر ڈاکہ ڈالا جوکہ غیر قانونی اور نا انصاف پر مبنی کام ہے ۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ این جی او کے خلاف انکوائری کرے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی یقینی بنایا جائے تاکہ دود ھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے ۔انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جب تک انکی صاف وشفاف تحقیقات نہ ہوجائے تب تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں