وانا ‘محکمہ جنگلات سب ڈویژن میں بڑے پیمانے پر خوردبرد کا انکشاف

جنگلات محافظ کو 17 مہینوں سے تنخواہیں نہ دینے کی پاداش میں محکمہ جنگلات آفس کو تالا لگادیاگیا

جمعہ 15 جولائی 2022 18:24

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2022ء) محکمہ جنگلات سب ڈویژن میں بڑے پیمانے پر خوردبرد کا انکشاف ، جنگلات محافظ یعنی واچر کو 17 مہینوں سے تنخواہیں نہ دینے کی پاداش میں محکمہ جنگلات آفس کو تالا لگادیا ۔

(جاری ہے)

جنگلات واچر کلوڑر والی محمد یارگل خیل، اکبر وزیر، طارق جے خیل اور شیخ وزیر نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ چیف کانزرویٹر محکمہ جنگلات نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ تمام جنگلات کلوڑر کمیٹیوں کو 17 مہینے سے بند تنخواہیں دیے جائینگے۔

مذکورہ کمیٹی اراکین نے کہاکہ ٹانک افس میں کانزرویٹر کے کہنے پر ہماری تنخواہیں اپس میں تقسیم کیے اور بعض منظور نذر واچرز کو بھی تنخواہیں دی گئی ہیں لیکن ہماری تنخواہیں دینے میں لیت ولعل سے کام لے رہا ہیں ۔کمیٹی اراکین نے مطالبہ کیا کہ ہماری بند تنخواہیں فوری طور پر دی جائیں اور مذکورہ کرپشن کی تحقیقات کیا جائیں ۔ آخر میں انھوں نے کہاکہ جب تک ہماری تنخواہیں نہ دی جائے تب تک محکمہ جنگلات آفس بند رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں