شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، ایک اہلکار شہید

بدھ 31 مئی 2023 21:26

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2023ء) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں انسداد پولیوٹیم پر فائرنگ ہوئی جس سے ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ زخمی اہلکار کو طبی امدادکیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں