جنوبی وزیرستان لوئر ،قبائلی سردار ملک اسلم نور وزیر کو دو کمسن بیٹوں سمیت سپرد خاک کر دیا گیا

جمعرات 23 نومبر 2023 21:49

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2023ء) ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں قبائلی سردار ملک اسلم نور وزیر کو دو کمسن بیٹوں سمیت لیوا کندہ کے مقام پر آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر ناصر خان ، کمانڈر سکاوٹس فورس بریگیڈیئر اویس شمیم ؛ ڈی پی او فرمان اللہ وردگ ، قبائلی مشران اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ملک اسلم نور وزیر گزشتہ شام لوئر وزیرستان وانا سے 4کلومیٹر اعظم ورسک روڈ پر بمقام دژہ غونڈئی میں دوکان کے چھت پر نصب آئی ڈی ای بلاسٹ دھماکہ میں اپنے دوکمسن بیٹوں سمیت چل بسے تھے ۔

واضح رہے 2022 کیصدراتی ایوارڈ یافتہ ملک اسلم نور کا بڑا بھائی مرحوم خادین 2004 سے 2007 تک غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف ہمیشہ لڑتے رہے جس میں ملک خادین پر کئی آئی ڈی ای کے دھماکہ ہوئے جس میں وہ سخت زخمی ہوئے اس کا ایک بیٹا اس کے ساتھ 2007 میں مارا گیا 2007 میں وانا بازار امن چیک پوسٹ کے قریب ملک خادین پر ایک اور آئی ڈی کا دھماکہ ہوا جس کوایک موٹر سائیکل میں نصب کیا ہوا تھا جس میں ملک خادین شھید جبکہ ایک عام شہری بھی اس میں شہید ہوا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ملک اسلم نور کو اپنے بڑے بھائی ملک خادین کا جانثار بنایا گیا۔ملک اسلم نور پر کئی بار آئی ڈی کے دھماکہ ہوئے جس میں وہ بھی شدید زخمی ہوئے۔ملک اسلم نور پرو گورنمنٹ اور پاک آرمی کے حامی تھے۔زلی خیل قبیلے کی ذیلی شاخ غنی خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے ملک اسلم نور وزیر پر دژہ عونڈی میں بم دھماکہ ہوا ، جسمیں ملک اسلم نور وزیر سمیت تین افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے ، جان بحق افراد میں ملک اسلم نور کے دو بیٹے اور ایک گنگی خیل شامل ہے، جبکہ اباسین گنگی خیل رحمن اللہ گنگی خیل اور ایک جے خیل زخمی ہوئے، جس کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا۔

ملک اسلم نور وزیر رستم بازار وانا سے گھر جا رہا تھا۔ اس سے پہلے قبائلی ملک اسلم نور وزیر کی خاندان کے پانچ افراد کو قتل کئے گئے تھے۔ ملک اسلم نور وزیر محب وطن ، وفادار اور جنوبی وزیرستان لوئر کی انتہائی معزز شخصیت تھے، وادی میں غیر ملکی جنگجووں کے حملوں میں آپ نے غیر معمولی شجاعت سے اپنے قبیلے کے تحفظ کو ممکن بنایا اور غیر ملکی سنگدل شدت پسندوں کے لئے مزاحمت کا استعارہ بن کر سامنے آئے تھے، حکومت کے لئے غیر متزلزل حمایت کی وجہ سے آپ کو غیر ملکی شدت پسندوں کی جانب سے کئی بار نشانہ بنایا گیا ، اس سے پہلے ملک اسلم نور کو بھاری اسلحے سے نشانہ بنایا گیا تھا ، جس کے نتیجے میں ملک اسلم نور کو 20 گولیاں لگیں تھی۔

اس کی ہمت اور شجاعت کی وجہ سے صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا کیا گیا تھا۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں