وانا ،محکمہ جنگلات سے وابستہ نگہبانوں کا تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ

جمعہ 23 فروری 2024 22:49

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2024ء) ضلع لوئر جنوبی وزیرستان وانا میں محکمہ جنگلات سے وابستہ نگہبانوں نے تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگہبان ملک میراج ،جلال وزیر، حاجی سرفراز اور عجب نور ڈسی خیل نے کہاکہ محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ نے 24مہینے سے بند تنخواہیں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے محکمہ جنگلات کے حکام نے نگہبانوں کے فنڈ آئی پی کو منتقل کردیئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر ہماری بند تنخواہیں آئندہ جمعہ تک ریلیز نہ کی گئیں تو پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کرینگے اور ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں