جنوبی وزیرستان لوئر ،محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام پلانٹ فار پاکستان مہم کا افتتاح

مقامی کسانوں میں اخروٹ، سیب اور خوبانی کے پھلدار پودے تقسیم کئے گئے

جمعہ 23 فروری 2024 22:49

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2024ء) جنوبی وزیرستان لوئر ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام پلانٹ فار پاکستان مہم کا افتتاح کر دیا گیا ،محکمہ جنگلات لوئر وزیرستان کے دفتر میں تین کمیٹیوں پر مشتمل مقامی کسانوں میں اخروٹ، سیب اور خوبانی کے پھلدار پودیشجر کاری مہم کے دوران تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع محکمہ جنگلات کے اھلکار نے میڈیا کو بتایا کہ 25 پچیس ھزار کے قریب پھلدار پودے تشکیل شدہ کمیٹیوں میں مفت تقسیم کئے جائیں گے اور یہی کمیٹیوں کے ذمہ داران علاقائی بنیاد پر آگے دوہزار 2000 کسانوں اور زمینداروں میں تقسیم کریں گے تاکہ جنوبی وزیرستان لوئر کے کسانوں اور زمینداروں کو آسانی سے بروقت مل سکیں اور پلانٹ فار پاکستان مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں