سکھر پولیس نے الیکشن کے پر امن انعقاد کے سلسلہ میں سیکورٹی پلان مرتب کر لیا

بدھ 18 جولائی 2018 00:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) سکھر پولیس نے الیکشن کے پر امن انعقاد کے سلسلہ میں سیکورٹی پلان مرتب کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق حساس پولنگ اسٹیشن پہ کیمرہ نصب کیے جائیں گے جبکہ پولنگ اسٹیشن پر ایک اہلکار کیمرہ کیلئے تعینات کیا جائیگا، حساس پولنگ اسٹیشن پر 6 اہلکار تعینات کیے جائینگے جبکہ نارمل پولنگس پہ 3 اہلکار تعینات ہونگے تمام پولنگ اسٹیشن پہ پاک آرمی کے جواں بھی تعینات ہونگے،اسکے علاوہ تمام تھانوں کی حدود میں QRF فورس تشکیل دی جائیگی کسی بہی ممکنہ خطرے کے پیشے نظر علاقوں میں 4 سے زائد گشت پہ مامور کوئیک رسپانس فورس فوری رسپانڈ کریگی جبکہ ایس ایچ اوز اپنی نفری کو وقتاً فوقتاً الرٹ جاری کرتے رہیں گے تاکہ وہ اپنی پوزیشن پر کسی قسم کی شکایت کو فوری حل کریں ، دوران الیکشن موبائل فون کا استعمال ممنوع ہے کسی بھی اہلکار کو ایمرجنسی کی صورت میں موبائل استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، اس ضمن میں ایس ایس پی سکھر شیراز نذیرنے پولیس افسران کیساتھ ایک اجلاس منعقد کیا، اجلاس میں ضلع کے تمام نئے تعینات ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز اور سارجنٹس نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں الیکشن اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی سکھر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ الیکشن کو پرامن بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں، منصفانہ پر امن الیکشن کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے ہمیں اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا ہے، انہوں نے تمام علاقہ ایس ڈی پی اوز کو الیکشن انتظامات جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ الیکشن ڈیوٹی کے دوران تمام افسران اہلکار اپنے کارڈ بنوائیں اور الیکشن کے دن آویزاں کریں ،الیکشن کے دن تمام افسران و اہلکار بہتر ین طور پراپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دیں،عام الیکشن 5 سال کے بعد ہوتے ہیں اس لئے تمام افسران ڈیوٹی کو اپنی اہم قومی ذمہ داری کے طورپر سر انجام دینگے، انہوں نے انتباہ کیا کہ اہم ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی غفلت کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ،الیکشن کے دن چستی اور دلیری کا مظاہرہ نظر آنا چاہیے ،الیکشن سے قبل تمام ایس ایچ اوز پولنگ اسٹیشن کا دورہ کرینگے اور علاقے میں مقامی امیدواروں اور معززین سے سیکیورٹی کے متعلق اور علاقے کے مسائل سمیت دیگر امور کی تجاویز طلب کریں گے اور مانیٹرنگ ٹیم سے مشاورت اور مکمل رابطے میں رہیں گے ،تمام ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ایس ایچ اوز ہیڈ منشی دیے گئے ہدایات پہ تمام نفری کو عمل کرنے کا پابند کریں گے،تمام اہلکاروں کو پابند کریں کہ اپنا اسلحہ لیتے ہوئے چیک کر لیں اور NFC پر عملدرامد کو یقینی بنائیں گے ،الیکشن پالیسی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ایس ایچ اوز سیاسی وابستگی رشتے داری دوستی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میرٹ پر تمام پارٹیز و امیدواروں کے جائز مسائل حل کریں اور الیکشن پالیسی قوانین و قوائد کے مطابق انکی ضروری رہنمائی کریں ، الیکشن کمپین کے دوران اگر کسی ایس ایچ او کو شکایت موصول ہو تو فوری جہانگیر بیس کو اطلاع کریں ،الیکشن کمیشن سے جاری کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ،نیشنل ایکشن پلان پہ سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں