سکھر ،حکومت کی تمام معاشی پالیسیاں ناکام ہوگئی ہیں،سید خورشید شاہ

معیشت کی بہتری کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں تمام جماعتوں کا مسئلہ ہے، اسپیکر کو یرغمال بنایا جائے گا تو پھر پارلیمنٹ نہیں چل سکتی ،رہنما پیپلز پارٹی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 15 اکتوبر 2018 20:45

سکھر ،حکومت کی تمام معاشی پالیسیاں ناکام ہوگئی ہیں،سید خورشید شاہ
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے شہباز شریف کو اسمبلی اجلاس میں لانے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم اب اگر وہ پیچھے ہٹ رہے ہیں تو انہیں بے بس کیا گیا ہوگا اور عہدے سے ہٹانے کی دھمکی دی گئی ہوگی اگر اسی طرح اسپیکر کو یرغمال بنایا جائے گا تو پھر پارلیمنٹ نہیں چل سکتی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ پی پی سٹی سکھر کے صدر مشتاق سرھیو و دیگر عہدے دار بھی موجود تھے سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی تمام معاشی پالیسیاں ناکام ہوگئی ہیں ٹیکسز بڑھ رہے ہیں کاروبار ٹھپ ہے ڈالر اوپر چلا گیا ہے گالم گلوچ سے معیشت بہتر نہیں ہوسکتی معیشت کی بہتری کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں تمام جماعتوں کا مسئلہ ہے اس کی بہتری کے لیے ہم نے ہمیشہ مل بیٹھنے کی بات کی ہے ان کا کہنا تھا کہ حکمران شہباز شریف کے آشیانہ اسکیم کی طرح نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں ہھنسنے جارہے ہیں پچاس لاکھ گھر بنانے کے لیے پانچ ہزار ارب روپے چاہیں کیونکہ کم سے کم ایک گھر بنانے کے لیے دس لاکھ روپے تو خرچ ہونگے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قانون کو ذاتی استعمال میں لینے سے اس کی قانونی حیثیت ختم ہوجاتی ہے اور جب دوسروں کے اداروں میں مداخلت ہوگی تو حالات کشیدہ ہونگے ان کا کہنا تھا کہ ہم تنقید کررہے ہیں اور تنقید ہمیشہ اصلاح کے لیے کی جاتی ہے انکا کہنا تھا کہ ہم اپنا آئنی کردار ادا کررہے ہیں ہم کسی کے کام میں رکاوٹ نہیں بن رہے ہیں۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں