ساہیوال سانحہ افسوسناک واقعہ ہے، مبین احمد جتوئی

پیر 21 جنوری 2019 20:50

سکھر۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مبین احمد جتوئی نے کہا ہے کہ ساہیوال سانحہ افسوسناک واقعہ ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایہ جائے تاکہ متاثر خاندان کو انصاف میسر ہو سکے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ساہیوال سانحے کا فوری طور نوٹس لیتے ہوئے جی آئی ٹی تشکیل دیکر جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان واقعے میں قتل ہونے والے خاندان کے قتل پر انتہائی صدمے کی کیفیت میں ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ میں پی ٹی آئی رہنما مبین احمد جتوئی کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردارعثمان بزدار کو ساہیوال جاکر متاثر خاندان سے ہمدردی کرنے اور انہیں انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائے اورواقعہ میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے احکامات جاری کریں تاکہ دبارہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ملک سے دہشتگردی اور لا قانونیت کے واقعات کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھا ئے ہیں جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جبکہ جلد ہی ملزمان کو قانون کے شیکنجے میں جکڑ لیا جائے گا اور انہیں سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مخالفین ساہیوال واقعہ کو سیاسی رنگ دینے کی ناکام کوششیں کر کہ اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ لیکن ان کو ناکامی نصیب ہوگی۔ کیونکہ پی ٹی آئی حکومت نے ساہیوال واقعے کا نوٹیس لیکر متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جس کے بعد احتجاج کرنے والوں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے روڈ کھول دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ن لیگ کی پنجاب حکومت نے پنجاب پولیس کو عوام پر مظالم کرنے کے اختیارات دیئے تھے۔ جس کی وجہ سے پنجاب بھر میں کئی واقعات رونما ہوئے اور ملزمان کو سزا دلوانے کے بجائے آزادی دی گئی ہے۔ لیکن پی ٹی آئی حکومت کسی بھی ملزم کو چاہے وہ کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو ان کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں