پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہاتھ ملتی رہ گئیں، جے یو آئی ف نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا
پی ایس 11 لاڑکانہ میں سندھ اسمبلی کی نشست کے ضمنی الیکشن کیلئے حیران کن طور پر مولانا فضل الرحمان کی جماعت نے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کر دی، فیصلے پر پیپلز پارٹی سیخ پا
محمد علی پیر 14 اکتوبر 2019 21:16
(جاری ہے)
سندھ کے حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی الیکشن 17 اکتوبر کو ہو گا، اس سلسلے میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس دوران ایک حیران بات یہ سامنے آئی کہ جے یو آئی ف لاڑکانہ نے ضمنی الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
جے یو آئی ف لاڑکانہ کے اس فیصلے پر پیپلز پارٹی نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے مولانا فضل الرحمان سے جے یو آئی کی پوزیشن کلیئر کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ ایک بیان میں نثار کھوڑو نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی اتحادی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاڑکانہ میں پی ٹی آئی سے اتحاد اور وفاق میں اختلاف، مولانا فضل الرحمان کی یہ کیسی دہری سیاست ہے۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان واضح کریں کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں یا خلاف ۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر آزادی مارچ کیلئے سندھ حکومت شرکاء کو سہولیات دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی سندھ حکومت سے سہولیات لے کر سندھ میں حکومتی جماعت کے خلاف انتخابی مہم چلارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی دہری سیاسی پالیسی کی وجہ سے جیالے غم وغصے کا شکار ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کا ہندو پنچائیت کے چیئرمین کے ہمراہ لاڑکانہ میں ہندو برادری کے مسان کے مقام کا دورہ
شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں اسپورٹس ویک
لاڑکانہ کے علاقے قمبر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی
لاڑکانہ،پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلیوں کا انعقاد
لاڑکانہ میں سانحہ 9 مئی کے موقع پر یوم سیاہ منا کر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں
لاڑکانہ،اسٹیک ہولڈرز کی ہفتہ وار مانیٹرنگ میٹنگ منعقد کی جائے گی،غلام اصغر کناسرو
لاڑکانہ،اسپورٹس ویک کے دوران طلباء و طالبات میں جوش و خروش
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی گڑھی خدابخش بھٹو میں شہداء جمہوریت کے مزاروں پر حاضری اور فاتحہ ..
ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب سکھر کی سیپکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف درخواستوں کی سماعت
ڈی چوک پر احتجاج سے کچھ نہیں ہوگا، مناسب فورمز پر آنا ہوگا،فیصل کریم کنڈی
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت لاڑکانہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے پارٹی کارکنوں عہدیداروں ..
لاڑکانہ، شہید محترمہ بینظیر میڈیکل یونیورسٹی کے تیرہویں سالانہ سپورٹس ویک کاآغاز
لاڑکانہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ
-
موبائل فونز کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کردی گئی
-
نو مئی کا رونا رونے والے 12 مئی کا سانحہ بھول گئے ہیں، حلیم عادل شیخ
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
-
شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید
-
معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ
-
لاہور میں مزید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری
-
پی ٹی آئی کا چیئرمین بنائے جانے کی خبروں پر سابق صدر عارف علوی کا مؤقف آگیا
-
وزیر خوراک نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا
-
پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، مسرت جمشید چیمہ