جمعیت علمائے اسلا م سکھر کے زیر اہتمام سوشل میڈیا کنوینش کا انعقاد

Imran Malik عمران ملک جمعرات 14 اکتوبر 2021 11:44

جمعیت علمائے اسلا م سکھر کے زیر اہتمام سوشل میڈیا کنوینش کا انعقاد
روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2021ء) جمعیت علماء اسلام سکھر کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا کہ دورحاضر میں سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکارنہیں کیاجاسکتاانگلیوں استعمال سے اپ کاپیغام چند سیکنڈوں میں دنیا تک پہنچایا جاسکتاہے اسکے مثبت اورمنفی دوپہلوں ہیں بہترہے کہ ہم اسکا مثبت پہلو استعمال کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو ائی روھڑی کے زیراہتمام سوشل میڈیاکنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس کی صدارت امیرمولانا عبدالکریم عباسی نے کی اورکنوینشن کی کاروائی قاری عبدالغفارسومرو سیکریٹری جنرل تحصیل روھڑی نے چلائی ۔

کنوینشن کے مہمان خاص مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہاکہ دھونس دھاندلی لالچ دیکر وجود میں انے والی گزشتہ 12سالوں سے سندھ پرمسلط جماعت نے عوام کو کرپشن بدامنی  کے سوا کچھ نہیں دیا سندھ میں جس دن ازادانہ منصفانہ الیکشن ہوئے جے یو ائی اقتدارمیں ہوگی اورعوامی مسائل حل ہونگے قاری نصراللہ مہرسیکریٹری سوشل میڈیاضلع سکھرعبدالجواد عباسی صدریونین آف جرنلسٹ روہڑی،جمشید احمد قریشی،عدیل احمد بلوچ تھے انہوں نے جے یو ائی سوشل میڈیا کے میمبران کو سوشل میڈیا کے استعمال تنظم و ضبط سکھایا اورتصویر نکالنے کا طریقہ سمجھایااورخبر لکھنے کا ہنربتایا اپنے یونٹ۔

(جاری ہے)

تحصیل،ضلع اوربالائی جماعت کے احکامات پرمن و عن عمل کرنا اپنے من مانی نہ کرنا آخرمیں دعا خیر سے کنوینشن اختتام پذیر ہواائے ہوے مہمانوں کو سندھ کاروایتی تحفہ اجرک کےتحائف پیش کئے گئے

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں