پانی کے سنگین بحران کے خلاف سندھ آباگارتنظیم کی کال پرملکانی شریف میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی

بدھ 11 مئی 2022 17:08

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2022ء) سکھربیراج کے آخری سرے کی آبپاشی سب ڈویژن خیرپورگمبوکی سترہ شاخوں میں جاری پانی کے سنگین بحران کے خلاف سندھ آباگارتنظیم کی کال پرپنگریوکے نواحی شہرملکانی شریف میں شٹرڈان ہڑتال کی گی اس موقع پرشہرکے تمام کاروباری اورتجارتی مراکزاور اورٹرانسپورٹ بندرہے کاشتکارتنظیم کی جانب سے پنگریوجھڈوروڈ پرخیمے لگاکردھرنادیاگیاجس میں بڑی تعداد میں کاشتکاروں اورمختلف مکاتب فکرکے افرادنے شرکت کی شدیدگرمی۔

حبس اورگھٹن کے باوجودکاشتکارسارادن روڈ پردھرنادیے بیٹھے رہے اس موقع پرفیاض شاہ راشدی۔طارق محمودرایں۔لطف علی ملکانی۔انورراجپوت۔

(جاری ہے)

علی بخش ملکانی اور مقررین نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آبپاشی سب ڈویزن خیرپورگمبوکی تمام سترہ شاخوں میں پانی کامسلسل بحران جاری ہے آبپاشی حکام پانی چوری کرارہے ہیں پانی کی سنگین قلت کے باعث خیرپورگمبوسب ڈویزن میں فصلیں سوکھ گی ہیں اورنی فصلوں کی بوای بند ہے اوراب صورتحال یہ ہوچکی ہے کہ پورے علاقے میں پینے کاپانی بھی دستیاب نہیں ہے مقررین نے پانی کا بحران کم کرنے میں ناکامی کاذمہ دار حکومت سندھ کو قراردیااورصوبای حکومت پرشدیدتنقیدکی مقررین نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت ایک ماہ قبل تک سندھ میں پانی کے بحران کاذمہ داروفاقی حکومت کوقراردیتی رہی ہے مگراب خود پاکستان پیپلزپارٹی وفاقی حکومت میں شامل ہے توپانی کے بحران کی عجیب تاویلیں پیش کی جارہی ہیں مقررین نے کہاکہ خیرپورگمبوسب ڈویزن میں زراعت ختم ہونے کے قریب ہے محکمہ آبپاشی بااثرزمینداروں کے سامنے بے بس دکھای دیتاہے اورسپریم کورٹ کے احکامات کے باوجودنصیرکینال پرقام ڈریکٹ ٹ لیٹس ختم نہیں کیے جارہے اورنہ ہی ٹیل تک پانی فراہم کیاجارہاہے کاشتکاروں نے اس موقع پر شدیدنعرے بازی بھی کی احتجاج کے باعث پنگریوجھڈومین روڈ دن بھربندریا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں