سکھر،نیب کا ادارہ شاید پنجاب کے لیے بنا ہے جو وہاں کاروائیاں کررہا ہے،شہریار خان مہر

پیر 15 اکتوبر 2018 20:37

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) جی ڈی اے کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شہریار خان مہر نے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ شاید پنجاب کے لیے بنا ہے جو وہاں کاروائیاں کررہا ہے سندھ میں کرپشن کا گیارہوں سال ہے لیکن یہاں پر اس کی کا رکردگی سامنے نہیں آئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں آج تک نیب کی کوئی بڑی کا روائی سامنے نہیں آسکی ہے سندھ میں پہلے بھی اسمبلی کے اندر اور باہر اپوزیشن کی ہے اور اب بھی اپوزیشن ہم کررہے ہیں سندھ کے عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں لیکن حکومت صرف دعوے کرتے نظرآرہی ہے انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں نے ضمنی انتخابات کو فیئر اینڈ فری قرار دیا ہے اور اس کے نتائج کو تسلیم کیا ہے تو ہم بھی کرتے ہیں#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں