سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کیجانب سے کراچی چینی قونصلیٹ پر حملے اور ہنگو بازار میں دھماکے کی مذمت

ہفتہ 24 نومبر 2018 22:40

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2018ء) سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے رہنما شفیق آرائیں نے کراچی چینی قونصلیٹ پر حملے اور ہنگو بازار میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے سے روکنے کے لئے بزدلانہ کارروائیاں کررہی ہیں مگر پاک فوج، حکومت اور عوام ملکر ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو خاک میں ملادینگے،جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر دوست محمد جاگیرانی، اصغر علی بھٹی، نعیم مغل، احسان بندھانی و دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے لئے سر توڑ کوششیں کررہی ہیں تاہم پاک فوج دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے انتہائی ذمہ دارانہ انداز سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے، ملک دشمن عناصر اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کرکے ہمارے عزم و حوصلوں کو توڑ نہیں سکتے، دہشتگردی کی اس جنگ میں ہم فتح یاب ہوچکے ہیں اور دشمن کی کمر توڑی جاچکی ہے، جو بیرونی طاقتیں ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے وہ کبھی بھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے اور ہنگو بازار دھماکے میں شہید ہونیوالوں کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا مانگی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں