شہید سورھیہ بادشاہ کی ملک کیلئے لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،شفقت شاہ

پیر 18 مارچ 2019 21:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے رہنما ایڈوکیٹ سید شفقت شاہ نے حضرت شہید سورھیہ بادشاہ کی برسی کے موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا کے شہید سورھیہ بادشاہ کی ملک کے لیے لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

شھید سورھیہ بادشاہ کی جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت پاکستان آزاد ہوا ،جاری کردہ بیان انہوں نے مزید کہا کہ شہید سورھیہ بادشاہ اور لاکھوں حر مجاھدین نے وطن عزیز کیلئے بے مثال قربانیاں دے کر پاکستان بنایا اور آج بھی لاکھوں حر مجاہد اور سورھیہ بادشاہ کے چاہنے والے اپنی جانون کا نذرانہ دیکر پاکستان کی حفاظت کیلئے افواج پاکستان کیساتھ تیار ہیں کرینگے۔

ایڈوکیٹ سید شفقت شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کے خاتمے کیلئے شہید سورھیہ بادشاہ کے پیغامات کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے .انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شھید سورھیہ بادشاھ کی برسی کے موقع پر صوبہ سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے شہید سورھیہ بادشاہ کے پیغام اور انکی تعلیمات کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں