مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی احتساب عدالت سکھر میں پیش ، عدالت نے سماعت تین مارچ تک ملتوی کردی

پیر 17 فروری 2020 23:55

سکھر 17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) کرپشن کیسز ریفرنس میں نامزد مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی احتساب عدالت سکھر میں پیش. ھوئے ، عدالت نے مختصر سماعت بعد سماعت تین مارچ تک ملتوی کردی.

(جاری ہے)

بغیر اجازت کے ریفرنس میں نامزد عبدالرزاق بہرانی کو ہسپتال منتقل کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے معافی مانگ لی، مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی پر ایم این اے منتخب ہونے کے بعد سیکڑوں ایکڑ اراضی خریدنے سمیت پانچ سو ملین روپے کی بینک ٹرانزیکشن کا ریفرنس دائر کیا گیا، ریفرنس کے مطابق اعجاز جکھرانی نے اسلام آباد کراچی، جیکب آباد میں زمین اور فلیٹس خریدے تھے جبکہ اسی ریفرنس میں نامزد تین افراد گرفتار ہیں.

نیب حکام نے عدالت نے اعجاز جکھرانی کے خلاف جاری تحقیقات کے متعلق آگاہ کیا جبکہ مشیر جیل خانہ جات نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کرایا. عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت تین مارچ تک ملتوی کردی جبکہ ریفرنس میں نامزد ملزم عبدالرزاق بہرانی کو بغیر کسی اطلاع کے جیل سے ہسپتال منتقل کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا جس پر جیل سپرنٹنڈنٹ راجا ممتاز نے معافی مانگ لی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں