این آئی سی وی ڈی دل کا ہسپتال کسی بھی مریض کو چار دن سے زیادہ ایڈمٹ نہیں کرتا، مبین جتوئی

سید خورشید شاہ انوکھا مریض ہے 10 ماہ گزرنے کے باوجود بھی مرض کا پتا نہیں چل رہا۔ عوام کا پیسہ لوٹنے والے عدالت میں کھڑے ہیں، رہنماپی ٹی آئی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 22:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف نادرن سندھ سکھر ریجن کے جنرل سیکریٹری مبین احمد جتوئی نے کہا ہے کہ این آئی سی وی ڈی دل کا ہسپتال کسی بھی مریض کو چار دن سے زیادہ ایڈمٹ نہیں کرتا۔ سید خورشید شاہ انوکھا مریض ہے 10 ماہ گزرنے کے باوجود بھی مرض کا پتا نہیں چل رہا۔ عوام کا پیسہ لوٹنے والے عدالت میں کھڑے ہیں۔

انہوں نے ایسا اظہار سکھر کی یوسی 26 بچل شاھ میانی آصف کالونی والے علاقے میں جتوئی۔ شیخ۔ چوھان برادریوں سمیت مختلف برادریوں کے معززین اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پی ٹی آئی رہنما منور چوھان۔ عبدالستار چاچڑ۔ ماجد ڈنور۔

(جاری ہے)

کاشف قاضی۔ اصغر ٹانوری۔

لیاقت ڈریھو۔ صبا بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مبین احمد جتوئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاھ محمود قریشی کے پیغام کو ھر جگہ پہنچا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی بڑی بڑی دعویٰ کر کے بولتی ہے کہ سکھر میں این آئی سی وی ڈی بنائی ہے اور ایسی ہسپتال دنیا میں کسی بھی جگہ نہیں ہے۔

این آئی سی وی ڈی ہسپتال میں غریب کو چار دن بھی ایڈمٹ نہیں کیا جاتا۔ پتا نہیں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاھ کو 10 ماھ سے ہسپتال میں کیوں رکھا گیا ہے۔ بیماری کے بہانے سے جیل سے خوفزدہ سیاستدانوں کو ہسپتالوں کے بجائے جیلوں میں بند کیا جائے۔ تقریب کے ٹائم ینگ اتحاد کے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں