شہریوں کو ٹریفک مسائل سے چھٹکارا نہ مل سکا ، تجارتی مراکز اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام معمول بن گیا

بدھ دسمبر 18:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) شہریوں کو ٹریفک مسائل سے چھٹکارا نہ مل سکا ، تجارتی مراکز اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام معمول بن گیا ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ، سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر ،کمشنر سکھر ،ایس ایس پی سکھر و دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر اور اسکے گردنواح کے علاقوں میں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی مسلسل مجرمانہ غفلت سمیت ٹریفک پولیس کی رشوت وصولی کے باعث شہریوں کو ٹریفک جام کے مسائل سے ابتک چھٹکارا نہیں مل سکا ہے،شہر کے مختلف راستوں پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکاروں کی رشوت وصولی کے باعث تجارتی و کاروباری مراکز میں نوانٹری کے باوجود گاڑیوں کو جانے کی اجازت کیساتھ انہیں پارک کرنے کی بھی سہولیات دی جاتی ہیں بے ترتیب سڑکوں اور نو پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑنے سمیت کئی کئی گھنٹوں ٹریفک جام ہونا بھی معمول بنتا جارہا ہے جبکہ سکھر میونسپل کارپوریشن کی مجرمانہ غفلت کے باعث مصروف ترین تجارتی مرکز گھنٹہ گھر ، اسٹیشن روڈ ، گلیمرموبائل مارکیٹ رشنا مارکیٹ ، گھنٹہ گھر چاڑی ، پوسٹ آفس مینارہ روڈ، نیم کی چاڑی ، شالیمار روڈ ، شہید گنج ، بیراج روڈ ، شکارپور روڈ ، ریس کورس روڈ ،ایوب گیٹ،اناج بازار، نیو گوٹھ سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں ٹریفک جام کی وجہ سے نا صرف پیدل چلنے والوں بلکہ تجارتی و کاروباری مراکز میں خریداری کے لئے آنیافراد کو بھی آمدورفت و خریداری میں شدید دشواری اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،پارکنگ ایریا سے زائد رقبے پر موٹر سائیکل اور گاڑیاں کھڑی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام رہتا سکھر کے شہریوں سمیت سماجی حلقوں نے کمشنر سکھر،ڈپٹی کمشنر سکھر،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلی سکھر، ایس ایس پی سکھر اور متعلقہ محکموں کے افسران سے مطالبہ کرتے ہوئیکہا کے انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ فی الفور شہریوں ک ٹریفک کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرکے شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments