سندھ میں بدامنی اور کرپشن کے خلاف جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 17 جون 2021 20:05

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کی اپیل پر سندھ بالخصوص ضلع سکھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی،چوریوں کی بڑھتی ہوئی شرح، کرپشن، لوڈشیڈنگ ،پانی کی قلت،زراعت و صحت و تعلیم کی تباہی، اور سماجی برائیوں میں اضافے کے خلاف سندھ بھر کے ہیڈ کوارٹرز سمیت سکھر میں بھی کارکنان کی کثیر تعداد نے مدرسہ منزل گاہ سکھر تا سکھر پریس کلب تک جے یو آئی ضلع سکھر کے رہنماؤں قاری لیاقت علی مغل ،مولانا سیف اللہ سمائر ،مولانا عبدالکریم عباسی،مفتی قمر الدین ملانو،مولانا علی اکبر عباسی،حافظ غلام علی ڈیپر،مولانا الاہی بخش ٹانوری،حافظ عبدالغفار سومرو ،مولانا امان اللہ سکھروی ،مفتی محمد اعظم مہر و دیگر کے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ،بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ناقص پالیسیوں اور کرپشن کی وجہ سندھ کو تباہ و برباد کردیا ہے ،سندھ میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوچکی ہے لیکن حکومت وقت سب ٹھیک ہوجائیگا پرانا راگ الاپ رہے ہیں سندھ بلخصوص سکھر میں سماجی برائیوں کا راج ہے۔

(جاری ہے)

،شہری بجلی،گیس اور پانی کیلئے ترس رہے ہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گھریلوں اور کاروباری زندگی متاثر ہے ،عوام کو طبی سہولیات نہیں مل رہی ہیں مریض تڑپ تڑپ کر مر رہے ہیں ،سندھ کو اسکے حصے کا پانی نہ ملنے کی وجہ سندھ کی زراعت تباہ ہورہی ہے لیکن حکومت کو نا تو سندھ کا خیال ہے اور ناہی اسکی عوام کا ،وفاق اور صوبوں کی آپس رنجش کی وجہ مسائل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ عوام کے بنیادی حقوق فراہمی کیلئے جدوجہد کی ہے اور ہر فورم پر آواز بلند کرینگے انشاء اللہ جے یو آئی کے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی باصلاحیت قیادت کے زیر سائیہ نا صرف سندھ بلکہ پورے ملک کو بحرانوں اور مشکلات سے نجات دلائینگے اختتام دھرنا پرعوامی مسائل کے خاتمے سمیت ملک کی سلامتی ،خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں