سندھ ہائی کورٹ نے خورشید شاہ کو جیل بھیجنے کے حوالے سے دو درخواستیں نمٹا دیں

منگل 21 ستمبر 2021 21:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے خورشید شاہ کو جیل بھیجنے کے حوالے سے دو درخواستیں نمٹا دیں ،خورشید شاہ اب جیل منتقل۔

(جاری ہے)

ہوچکے ہیں ،عدالت کو پیپلزپارٹی رہنما کے وکیل کی آگاہی تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ جو کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گذشتہ دو سال سے گرفتار ہیں کو جیل کے بجائے این آئی سی وی ڈی اسپتال میں رکھنے کے خلاف داخل دو آئینی درخواستوں کی سماعت کی سماعت کے موقع پر خورشید شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ خورشید شاہ کو اسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا ہے اس لیے اب ان درخواستوں پرمزید سماعت ضروری نہیں رہی ہے جس پر عدالت نے داخل دونوں آئینی درخواستیں نمٹا دیں واضح رہے کہ خورشید شاہ کو گرفتاری سے لے کر اٹھارہ ماہ تک جیل کے بجائے این آئی سی وی ڈی اسپتال میں رکھنے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما سید طاہر حسین شاہ کی جانب سے درخواست دائر کی تھی جو آج نمٹا دی گئی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں