ڑ* پی پی کی سندھ حکومت عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈال رہی ہے ، ریاض علی چانڈیو

۵ سندھ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے ان کے زخموں پر مزید نمک چھڑکا جا رہا ہے ، چیئرمین جئے سندھ محاذ

جمعہ 26 نومبر 2021 19:35

+سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) جئے سندھ محاز کے مرکزی چیئرمین ریاض علی چانڈیو نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ میں پی پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی پی کی سندھ حکومت سندھ کے عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈال رہی ہے ، سندھ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے ان کے زخموں پر مزید نمک چھڑکا جا رہا ہے ، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی چودہ سالہ حکمرانی میںسندھ کے مختلف شہروں میں قوم پرست کارکنان کو جبری گمشدہ کر کے قومی کارکنان کو شہید کیا گیا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، پی پی حکومت سندھ میں سندھ کے وسائل پر قبضہ کرانا چاہتی ہے سندھ میں بحریہ ٹائون سمیت دیگر سندھ کے جزیروں پر قبضے ہو رہے ہیں ، مقامی افراد کو بے گھر کیا جا رہا ہے ، سندھ کے وسائل پر غیر مقامی افراد قابض ہیں ، سندھ کے پڑھے لکھے لوگ بے روزگار کے باعث خودکشی کرنے پر مجبور ہیں اور سندھ حکومت دیگر صوبوں کے لوگوں کو روزگار فراہم کر رہی ہے ، ریاض علی چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں بدامنی بڑھ چکی ہے ، سندھ کے اصل بیٹے سندھ اور اس میں بسنے والے لوگوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے اور سندھ کے حقوق کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں