مہنگائی کے باجوودرمضان المبارک میں تسبیح، ٹوپی اورجائے نمازکی فروخت کا سلسلہ جاری

جمعہ 29 مارچ 2024 23:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) مہنگائی کے باجوودرمضان المبارک میں تسبیح، ٹوپی اورجائے نمازکی فروخت کا سلسلہ جاری ، ماہ رمضان برکتوں کا مہینہ ہے اس ایام میں لوگ زیادہ عبادت کرتے ہیں، ٹوپیاں پہنتے ہیں ،شہریوں کا اظہار خیال تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث رمضان المبارک میں اللہ کے حضورسربسجود ہونے اورحمدوثناء کیلئے تسبیح، ٹوپیوں اورجائے نمازکی فروخت میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جبکہ ان اشیا کی قیمتیں بھی 10 سے 15 فیصدتک بڑھ گئی ہے،رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ملک بھر میں عام اشیاء کے ساتھ کچھ خاص اشیاء کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے،ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہِ مقدس میں لوگوں کا ذوقِ عبادت بڑھ جاتا ہے، اس مہینے میں بازاروں میں عام استعمال کی اشیاء کے ساتھ ساتھ مسواک، تسبیح، ٹوپی اور جائے نماز کی خریداری کرتے ہیں اور لوگ اپنے پیاروں کے ایصال ِ ثواب کیلئے قرآن پاک مساجد کو ہدیہ بھی کرتے ہیں اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان برکتوں کا مہینہ ہے اس ایام میں لوگ زیادہ عبادت کرتے ہیں، ٹوپیاں پہنتے ہیں اور ذکر اذکار کیلئے تسبیح خریدتے ہیں،اس بابرکت مہینے میں مسلمان زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرنیکی کوشش کرتے ہیں جبکہ علما کرام کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان اللہ کے طرف سے مسلمانوں کیلئے خاص تحفہ ہے، اس لئے اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرنے کیلئے جہاں عبادت پر توجہ ضروری ہے وہی یہ مہینہ ہمیں غریب اور نادار لوگوں کی مدد کا درس بھی دیتا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں