سکھر، سمیجو برادری کے مرد وخواتین کا قتل اور حملے میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب پر احتجاج

بدھ 17 اپریل 2024 20:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پنو عاقل کے علاقے نوراجا کی مکین سمیجو برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے قتل اور حملے میں ملوث افراد کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے زیر قیادت حاجی قربان حسین ،مسمات صغراں ،فدا حسین،کریم بخش اختر و دیگر کے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ قربان حسن سمیجو نے اپنی بیٹی نائلہ کا رشتہ اپنے سالے ثناء اللہ چاچڑ کے بیٹے امان اللہ چاچڑ کیساتھ کیا تھا لڑکی کے ماموں جو کہ اسکے سالے لگتے ہیں شاہد علی ،عبدل،محمد علی جبل و دیگر چاچڑ برادری کے افراد نے رشتہ انکاری پر اسکے گھر پر حملہ کردیا اور مسمات نائلہ کو تشدد کرتے ہوئے سیاہ کارہ کو جھوٹ الزام عائد کرکے قتل کردیا مزحمت پر اختر سمیجو کو بد ترین تشدد کانشانہ بنایا ہے متعلقہ تھانے پر واقعہ کی اطلاع دی مگر بااثر ہونے کی بناء پر پولیس ملوث افراد کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کررہی ہے جو سراسر ظلم ہے مقدمہ درج ہونے کے باوجود انصاف کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جبکہ ملوث افراد شکایات پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں پولیس بھی ہمیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے مظاہرین نے بالا حکام سے قتل اور حملے میں ملوث جوابداروں کو گرفتار کرکے انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں