ھ*پنو عاقل سے اغواء ہونے والے پانچ مغوی بچوں کی عدم بازیابی کے خلاف ورثاء کا احتجاج

جمعہ 19 اپریل 2024 02:55

'سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) پنو عاقل کے نواحی گائوں سے مبینہ طور پر پندرہ روز قبل اغواء ہونے والے پانچ مغویان بچوں کی عدم بازیابی کے خلاف ورثائ نے سماجی ورکرز یاسمین قاضی کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرایا ، مظاہرے میں شامل مغویاں کے چچے زاہد حسین قاضی ، مردان قاضی ،و دیگر نے بتایا کہ شنبھانی برادری کے بااثر افراد نے رشتہ تنازعہ پر پہلوان قاضی کے پانچ بچوں جن میں 16سالہ زویا قاضی ، زبیر ، سمیرا ، ذوہیب ، مظہر شامل ہیں پانچ اپریل کو گائوں سے اغوائ کر کے لے گئے ہیں متعلقہ تھانے پر رپورٹ بھی درج ہے لیکن پولیس ابتک مغویاں بچوں کو بازیاب کرانے میں ناکام ہے ، مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر مغویاں بچوں کو بازیاب کرا کے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں