صوابی، ٹریفک کے حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی ہو گئے

جمعہ 16 اکتوبر 2020 17:00

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) ٹریفک کے حادثات میں ایک شخص جاں بحق جب کہ دو زخمی ہو گئے پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے میر آفتاب سکنہ سدو ڈھیر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ریسکیو1122کی رپورٹ کے مطابق ٹوپی صوابی روڈ پر تبلیغی مرکز کوٹھا کے سامنے تیز رفتار رکشے اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں 55سالہ نعمان ، ستائیس سالہ واجد علی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمیوںکو ابتدائی طبی امداد دے کر باچا خان میڈیکل ہسپتال کالو خان منتقل کر دیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں