صوابی،پُرانی دشمنی کی بناء پرفائرنگ کر کے ماموں کو بھانجے سمیت موت کے گھاٹ اتار دیاگیا

جمعرات 22 اگست 2019 19:15

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) شلخی بانڈہ مانیری صوابی میں چار دن کے اندر قتل کی ایک اور واردات میں پُرانی دشمنی کی بناء پر موٹر سائیکل سوار مخالف فریق نے موٹر سائیکل پر سوار مخالف فریق پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ماموں کو بھانجے سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

مزمل ولد ثمر سکنہ شلخی بانڈہ نے پولیس تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھائی ہارون ولد ثمر اپنے بھانجے جلال ولد صابر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جار ہے تھے کہ راستے میں مخالف فریق موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے قتل کی دعویداری مبینہ طور پر عابد ،قمر زمان ، عامر ، کچکول اور عارف پر کی گئی ہے اور وجہ قتل پُرانی دشمنی بیان کی ہے صوابی پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی جب کہ ایس ایچ او انسپکٹر حاجی نور الامین خان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے مبینہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دی یاد رہے کہ اس واقعہ سے قبل چار دن پہلے اسی گائوں کے شلخی بانڈہ میں اتوار کی شام ساڑھے پانچ بجے ایک پندرہ سالہ نوجوان ہلال نے اپنی خالہ جو کہ ان کی چچی بھی تھی کو اپنے دو کمسن بیٹیوں اور شیر خوار بچے سمیت قتل کیا تھا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں