لاش کی شناخت کے بعد اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

منگل 15 ستمبر 2020 17:36

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) چھوٹا لاہور پولیس نے ملنے والی لاش کی شناخت کے بعد اس اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ نذیر اللہ سکنہ بیکا نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کر اتے ہوئے بتایا کہ وہ راولپنڈی میں مزدوری کی خاطر صبح کے وقت چلے گئے بعد ازاں ان کے بھائی سعود نے فون پر اطلاع دیا کہ اپ کی بیوی مسماة (ظ) گھر سے نکل کر کہیں چلی گئی ہے ۔

جب میں واپس گائوں آیا تو ان کے موبائل مصروف ہونے پر تلاش شروع کر دی اگلے روز ان کی لاش پولیس کو قتل شدہ ملی ڈی پی او صوابی کے خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او شفیق احمد نے اس اندھے قتل کو ٹریس کر کے ایک ملزم نواب علی سکنہ اپر دیر کو گرفتارکر لیا۔ ملزم نے مقتولہ کو ورغلا کر گھر سے اغواء کیا تھا اور بعد ازاں قتل کر کے لاش کو ویرانے میں پھینک کر فرار ہوا تھا دریں اثناء ڈی ایس پی رزڑ پشم گل خان اور ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی خان کی قیادت میں پر مولی کالو خان اور ٹوپی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں 6075گرام چرس بر آمد کرنے کے علاوہ چوری شدہ موٹر سائیکل ، تین عدد پستول ، پانچ مجرمان اشتہاری اور درجنوں کارتوس بر آمد کر لئے۔

(جاری ہے)

ایک افغان مہاجر سید نبی شاہ کو موٹر سائیکل کے ذریعے چرس سمگل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ جب کہ ایک سرقہ شدہ موٹر سائیکل بھی بر آمد کر لی۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں