کالو خان پولیس نے باپ کی فائرنگ سے جاں بحق بیٹے اور بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا

جمعہ 15 مارچ 2024 19:55

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) کالو خان پولیس نے موضع ناظم آباد باچائی میں باپ کی فائرنگ سے جاں بحق بیٹے اور اس کی بیوی کی قتل کی ایف آئی آر مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلی عبدالایاز سکنہ ترکئی محلہ دوران خیل نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ بدھ کے روز ان کی ہمشیرہ (ک)شوہر فیصل سعید کے ہمراہ اپنی بہن کے گھر واقع موضع ترلاندی گئی ہوئی تھی جب جمعرات کو دونوں میاں بیوی واپس اپنے گھر واقع ناظم آباد باچائی آئے تو فیصل سعید کے والد سعید محمد نے اپنے بیٹے سے دونوں کے جانے کی وجہ دریافت کی جس پر باپ بیٹے کے درمیان زبانی تکرار شروع ہوئی افطاری سے پچاس منٹ قبل دوران تکرار رشتہ دار عرفان ولد امیر محمد جو پہلے سے پستول سے مسلح موجود تھے سعید محمد نے گھر میں موجود پستول آٹھا کر اپنے بیٹے فیصل سعید اور بہو ( ک) پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے اور ملزم سعید محمد فرار ہوگئے اس دوران جب رشتہ دار اویس عادف نے آکر دونوں مجروحین کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے بندوست کررہیتھے تو عرفان ہمیں مجروحین کو ہسپتال لے جانے سے بدیں وجہ منع کررہے تھے کہ جب تک دونوں جاں بحق نہ ہو جو اس دوران میاں بیوی جاں بحق ہو گئے رپورٹ میں وجہ عناد یوں بیان کی گئی ہے کہ ملزم سعید محمد اپنے بیٹے فیصل سعید اور بہو ( ک) کی بغیر اجازت کے اپنی ہمشیرہ کے گھر واقع موضع ترلاندی جانے پر ناراض تھے کہ آپ دونوں کیوں موضع ترلاندی گئے تھے دونوں میاں بیوی کو جمعے کی صبح اپنے آبائی قبرستان واقع موضع باچائی ناظم آباد میں سپردِ خاک کر دئیے گئے ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں