صوابی، نماز فجر کے دوران نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سوار نے مسجد میں فائرنگ کرکے بزرگ نمازی کو قتل کردیا

پیر 18 مارچ 2024 23:13

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) موضع کلابٹ میں مسجد میں نمازِ فجر کے وقت نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کرکے بزرگ نمازی کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

زین محمد سکنہ کلابٹ نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ پیر کی صبح وہ اپنے محلے کے مسجد صاحب خان میں نمازِ فجر پڑھنے کے لئے گئے تھے کہ اس دوران انہیں اطلاع ملی کہ ان کے 75 سالہ چچا سید محمد کومحلہ خدرے کی مسجد سید محمد میں کسی نے قتل کیا ہے جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو واقعی وہ خون میں لت پت قتل شدہ پڑا تھا اس دوران مجھے معلوم ہوا کہ دو نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے آکر ایک نقاب پوش نے دوران نماز فجر چچا سید محمد پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ سر پر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا وجہ عناد اور ملزمان معلوم نہیں ہو سکی بتایا گیا ہے کہ مقتول کو دوسری رکعت میں دوسرے صف سے نشانہ بنایا گیا تھا یہ مسجد مقتول نے وقف کر رکھی تھی،ٹوپی پولیس نے مقتول کے بھتیجے کی رپورٹ پرنامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں