ڈی ایس پی شکیل خان کی زیر صدارت میں رزڑ سرکل پولیس افسران کااجلاس

اشتہاری ،مفروران،منشیات فروش،ہوائی فائرنگ و دیگر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:27

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) ڈی ایس پی شکیل خان کی صدارت میں رزڑ سرکل پولیس افسران کا اجلاس ہوا جس میں اشتہاری مفروران،منشیات فروش،ہوائی فائرنگ کرنے والے و دیگر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے خاطر کارروائی تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں ڈی ایس پی سرکل رزڑ شکیل خان نے تمام پولیس افسران کے ساتھ فردا فردا تعارف کیا۔

تمام ایس ایچ اوز۔تفتیشی افسران کو پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کار کو بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے عوام کی جان مال کا تحفظ امن امان کا قیام جرائم کی بیخ کنی کے متعلق سخت ھدایات جاری کیے۔محرران اور ایس ایچ اوزکوتھانوں میں انے والے سائلین کو بروقت جائز اور قانونی مدد فراھم کرنے کی بھی ھدایت کی۔تمام نفری پر واضح کیا کہ پولیس فورس ایک ڈسپلن فورس ھے۔

(جاری ہے)

جسمیں من مانی قابل قبول نہیں۔اور نہ ہی فرایض میں غفلت کو تاہی کی گنجائش ہے۔علاوہ ازیں تمام ایس ایچ اوزکومنشیات فروشوں مجرمان اشتہاریوں،ہوائی فائرنگ کرنے والے قانون شکن عناصر کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کی ہدایات دیکر سپیشل ٹاسک سونپ دیا گیا اس موقع پر امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے سٹریٹ کرائمز کے روک تھام کے لئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے طیک پوائنٹس اور ہاٹ سپاٹس کا ازسر نو تعین کرنے اور خصوصی لائحہ عمل اختیار کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کیس کے حوالے سے جامع تفتیش کو یقینی بنانے کی خاطر مائیکرو لیول انفارمیشن حاصل کرنے اور اہم شواہد اکٹھے کرنے سمیت عینی شاہدین کے ساتھ بھی مربوط رابطہ قائم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ملوث عناصر کو عدالتوں سے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے،انہوں نے کہا کہ رزڑ سرکل میں شہریوں کی سہولت اور امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر پولیس گشت میں اضافے، سپیشل ناکہ بندیوں کیساتھ ساتھ تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جا رہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک افراد پر خصوصی نظر رکھیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں