اے سی چارباغ کا مختلف بازاروں اور شاہراہوں پر قائم فلنگ سٹیشنوں کا دورہ

منگل 4 دسمبر 2018 21:40

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر چار باغ حامد بونیری نے عوامی شکایات پر تحصیل چارباغ کی حدود میں مختلف بازاروں اور شاہراہوں پر قائم فلنگ سٹیشنوں کا دورہ اور معائنہ کیا انہوں نے پیٹرولیم ماہرین وجوڈیشل افسران کے ہمراہ مختلف پیٹرول پمپوں میں پیٹرول و ڈیزل کی کوالٹی اور مقدار کی جانچ پڑتال کی اس دوران بعض پیٹرول پمپوں پر ملاوٹ اور قیمت سے کم مقدار میں گاڑیوں کو تیل کی فراہمی پر مالکان کو 30 ہزار روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ معیار اور مقدار سے کم پیٹرول و ڈیزل بیچنے پر متعلقہ فلنگ سٹیشن کو فوری سیل کردیا جائے گا جبکہ چھاپوں کا سلسلہ بھی مستقل جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں