سوات،ضلع بھر سے ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ،محکمہ صحت

ٹیم رواں سال کے آغاز سے گلی محلوں میں گھروں کے اندر اور باہر سرویلنس سرگرمیوں میں مصروف ،اب تک گھروں کے اندر 210568 اور باہر 24436 مچھر کے افزائشی مقامات کا معائنہ کیا،تر جمان

منگل 7 اگست 2018 21:33

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) محکمہ صحت سوات کے ترجمان نے ڈینگی مچھر کے حوالے سے ایک و ضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پورے ضلع سوات میں اب تک کسی بھی جگہ سے ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ ہماری ٹیم رواں سال کے آغاز سے گلی محلوں میں گھروں کے اندر اور باہر سرویلنس سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔اب تک گھروں کے اندر 210568 اور باہر 24436 مچھر کے افزائشی مقامات کا معائنہ کیا گیا جسمیں گھروں کے اندر 206اور باہر 221جبکہ ٹوٹل 427جگہوں سے مچھروں کا لارو ابر آمد ہوا جسے موقع پر تلف کیا گیا ہے۔

لاروا کے خاتمہ کیلئے نالیوں میں ٹیمیپاس گرنیولز چھڑکنے کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں اسکی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ بھی کی جاتی ہے اسی طرح 12جولائی سے مینگورہ شہر کی مختلف یونین کونسلوںبشمول ملوک آباد، فیض آباد اور امانکوٹ میں مچھروں کے خاتمہ کیلئے سپرے جاری ہے جو تمام یونین کونسلوں میںموسم کی تبدیلی تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

یونین کونسل اسلام پور کے گائوں بٹوڑا،گلی گرام اور سیرئی میں بھی گھروں کے اندر سپرے مکمل کیا گیا ہے۔

واسا کے تعاون سی31جولائی سے شہر کے اندر فوگ سپرے کا عمل بھی جاری ہے۔ یونین کونسل فیض آباد اور امانکوٹ میں کمیونٹی کے مطا لبہ پر مشترکہ سرولینس سرگرمیاں مکمل کی گئیں جبکہ محکمہ صحت سوات کی ٹیم نے چار روزہ کیمپ لگواکر 135مریضوں کی تشخیص بھی کی ہے اور ادویات تقسیم کی گئی ہیںکمیونٹی میں ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے میٹنگز ،فلیکس،پوسٹر اور پمفلٹ کے ذریعے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔ ترجمان نے مزید وضا حت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور دوسرے متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل میٹنگز ہوتی رہتی ہیں جسمیں وقتاً فوقتاً ڈینگی مچھر کے حوالے سے رپورٹس شیئر ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں