حکومت دینی مدارس کے طلباء کوتمام بنیادی سہولیات فراہم کرے گی ،فضل حکیم

پیر 24 ستمبر 2018 13:19

حکومت دینی مدارس کے طلباء کوتمام بنیادی سہولیات فراہم کرے گی ،فضل حکیم
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی دلی خواہش ہے کہ دینی مدارس کے طلباء کوبھی وہ مقام دیاجائے جوعصری علوم کے طلباء کوحاصل ہے اورتعلیم مکمل کرنے کے بعد ان کوروزگارکے باعزت مواقع فراہم کئے جائیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گورنمنٹ دارالعلوم اسلامیہ سیدوشریف کے دورے کے موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پراکبرعلی شاکراوردیگرعلماء بھی موجود تھے۔فضل حکیم نے کہاکہ سائنس اورٹیکنالوجی کے اس دورمیں علماء اوردینی مدارس کے طلباء کوبھی جدیدعصری علوم پرکافی حد تک عبوررکھنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ جدیدزندگی کے پیچیدہ مسائل کاحل قرآن وسنت کی روشنی میں موثرطورپرپیش کرسکیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دینی مدارس کے طلباء کوتمام بنیادی سہولیات فراہم کرے گی ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں