سوات،ذاتی جنگل سے لکڑی لا نے پرما لکان کیخلا ف فارسٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ،ْ

درج مقدمات اور مقامی انتظا میہ کے نارواسلو ک کیخلا ف معززین علا قہ سراپا احتجا ج

منگل 12 فروری 2019 20:54

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2019ء) ذاتی جنگل سے لکڑی لا نے پرما لکان کیخلا ف فارسٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ،ْ درج مقدمات اور مقامی انتظا میہ کے نارواسلو ک کیخلا ف معززین علا قہ سراپا احتجا ج ،ْ میعاد پو را ہو نے کے بعد محکمہ فارسٹ نے جنگل ہمیں حوالہ کیا ہے اس کے با جود مقا می انتظا میہ کے افسران بالا جواز تنگ کر رہے ہیں اگر انصاف نہیں کیا گیا تو شدید احتجا ج کر نے پر مجبور ہو نگے تفصیلا ت کے مطابق خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے سابق سوات زکو اة کمیٹی کے چیئر مین بہروز خان ،ْ نا ظم سیر اج خان ،ْ نا ظم فضل رحمان و دیگر معززین علا قہ نے خوازہ خیلہ میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ ذاتی جنگل سے لکڑ ی لا نے پر بے جا تنگ کررہے ہیںمحکمہ فارسٹ نے ایک معا ہدے کے زریعے یہ جنگل ہمیں حوالہ کیا ہے مگر افسو س کہ مقامی انتظا میہ ہمیں بے جا تنگ کر رہے ہیں اور بلا جواز مقدمات درج کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ فارسٹ اہلکا روں نے لکڑی لا نے والوں کیخلا ف مقدمہ درج کر نے سے انکا ر کیا تو اس پر اسسٹنٹ کمشنر نے نا راضگی کا اظہا ر کیا اور فارسٹ اہلکا روں پر زبر دستی مقدمات درج کئے جو ظلم کی انتہا ہے انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اس مسئلے کے بارے میں اسسٹنٹ کمشنر سے ملا قا ت کی تو انہوں نے مشران علا قہ کے سامنے لکڑی لا نے والے جنگل مالک کیخلا ف کا روائی کی جو ہمیں قبول نہیں انہوں نے کہا کہ فارسٹ کے جانب سے جنگل ہمیں با قاعدہ طور پر حوالہ کیا گیا اب اس جنگل میں کسی کا عمل دخل نہیں ہو ناچاہئے اگر محکمہ فارسٹ ،ْ مقامی انتظا میہ اور صوبا ئی حکو مت جنگل مالکان کو اس طرح تنگ کرتے ہیں تو پھر ہم کسی بھی صورت میں زمین قیمتی زمینیں فارسٹ کو نہیں دینگے مشران علا قہ نے مقامی انتظا میہ کے نا منا سب رویہ کیخلاف شدید احتجاج شروع کر نے کی دھمکی دید ی

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں