سوات ،کمیونٹی سکول کے اساتذہ کا تنخواہوں کے عدم آدائیگی کے خلاف متاثرہ افراد کا احتجاجی مظاہرہ ،حکومت سے تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ

بدھ 24 اپریل 2019 22:14

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) کمیونٹی سکول کے اساتذہ کا تنخواہوں کے عدم آدائیگی کے خلاف متاثرہ افراد کا مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ ،حکومت سے تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ ،کمیونٹی سکو ل کے 59اساتذہ ویریفیکیشن ہونے کے باوجود گزشتہ 14سالوں سے محروم ،تفصیلات کے مطابق سوات کی63کمیونٹی سکول کے اساتذہ نے تنخواہوں کے عدم آدائیگی کے خلاف مینگورہ گراسی گراونڈ کے قریب احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں خواتین اور مرد اساتذہ نے شرکت کی اساتذہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے 63کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ میں 59اساتذہ جن میں گیارہ مرد اساتذہ بھی شامل ہیں کو فروری میں ویریفائیڈکیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود 14ماہ سے ہم تنخواہوں سے محروم ہے جس کے باعث ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے اس سلسلے میں جب فیلڈ افیسر پیر محمد سے فون پر رابطہ کیا گیا تو اُنہوںنے کہا کہ 63اساتذہ میں صرف چار استانیوں کی ویریفیکشین نہیں ہوئی ہے جن کا تعلق خواہ زہ خیلہ سرکل سے ہم نے اُن کے فائلز خوازہ خیلہ سرکل کے ایس ڈی او فیمیل سے کو کلییرینس کے لئے بھیجوادیئے ہیں تاہم ڈیڑھ مہینے کے بعد بھی اب تک وہاں سے کلیرنہیں کئے گئے جس کی وجہ سے باقی ماندہ افراد کے تنخواہیں بھی بند ہے اس سلسلے میں جب ڈی ای او سوات فیمیل سے اُن کا موقف جاننے کے لئے فون پر رابطہ کیا گیا توا ُنہوں نے فون ریسو نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں