سوات:اے سی بابوزئی کا مینگورہ اور منگلور کے بازاروں میں گران فروشوں کے خلاف مڈنائٹ اپریشن ،چھ گران فروش گرفتار ،متعدد پر بھاری جرمانے عائد

منگل 21 مئی 2019 21:31

ٌسوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء)اے سی بابوزئی کا مینگورہ اور منگلور کے بازاروں میں گران فروشوں کے خلاف مڈنائٹ اپریشن ،چھ گران فروش گرفتار ،متعدد پر بھاری جرمانے عائد ،تفصیلات کے مطابق اے سی بابوزئی عامر علی شاہ نے منگل اور پیر کے درمیانی رات مینگورہ شہر اور مضافاتی علاقوںمیں مختلف بازاروں میں چھاپے مارے اس دوران تندوروںاور چائے خانوں کی چیکنگ کی جبکہ مینگورہ اور منگلور میں منگل کے روزمختلف بازاروںپر چھاپے مارے جہاں پر اُنہوں نے قصائیوں ،سبزی ،پھل فروشوںاور دیگر اشیائے خوردونوش کے دکانوں کی چیکینگ کی اس دوران چھ افراد جن میں قصائی اور تندور چی شامل ہیں کو گرفتارکرلیا جبکہ متعد د کانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں