سوات،گورنمنٹ افضل خان لالا پوسٹ گریجوئٹ کالج مٹہ کے طلباء کا سیکنڈ شپ کی چودہ ہزار روپے داخلہ فیس کی خلاف شدید احتجاج

مٹہ بازار کامین چوک ایک گھنٹہ تک ہرقسم ٹریفک کیلئے بند رہا

پیر 19 اکتوبر 2020 21:05

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) گورنمنٹ افضل خان لالا پوسٹ گریجوئٹ کالج مٹہ کے سینکڑوں طلباء کا سیکنڈ شپ کی چودہ ہزار روپے داخلہ فیس کی خلاف شدید احتجاج مٹہ بازار کا مین چوک ایک گھنٹہ تک ہرقسم ٹریفک کیلئے بند رہا اسسٹنٹ کمشنر مٹہ طلباء سے مذاکرات کیلئے مٹہ چوک انے اور طلباء سے مذاکرات کی باوجود بھی طلباء احتجاج کرتے رہے کالج کے ذمہ داروں کے یقین دہانی پر احتجاج دودن کیلئے ملتوی اگر مطالبات پوری نہ کی گئی تو دودن کی بعد دوبارہ مٹہ چوک ہرقسم ٹریفک کیلئے بند کرینگے سرکاری کالج میں فسٹ ائر اور سیکنڈ ائر کے سیکنڈ شپ کیلئے الگ الگ چودہ ہزار روپے داخلہ سراسر زیادتی ہے طلباء کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب مٹہ چوک فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گورنمنٹ افضل خان لالا پوسٹ گریجوئٹ کالج مٹہ کے سینکڈ شپ کے فسٹ ائر اور سیکنڈ ائر کے سینکڑوں طلباء نے سیکنڈ شپ کے داخلہ چودہ ہزار روپے مقرر کرنے کی خلاف شدید احتجاج کیا اور مٹہ چوک کو ایک گھنٹہ تک ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کرکے ٹریفک بند رکھی اور داخلہ فیس کی خلاف نعرے لگاتے رہے دریںاثناء پہلے ایس ایچ او مٹہ نواب خان جبکہ بعد میں اسسٹنٹ کمشنر مٹہ محمد یوسف کریم مٹہ چوک اکر طلباء سے مذاکرات کرانے کی کوشش کی لیکن مذاکرات کامیاب نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کا احتجاج جاری رہا اور بلااخر کالج کے ذمہ دار مٹہ چوک اکر طلباء سے مذاکرات کرکے طلباء کو انکے جائز مطالبات دو دن میں حل کرانے پر احتجاج ختم کرانے میں کامیاب ہوئے ادھر طلباء نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری کالج اور سیکنڈ شپ کیلئے فسٹ ائر اور سیکنڈ ائر کی کلاسوں کیلئے الگ الگ چودہ ہزار روپے داخلہ فیس مقرر کرکے غریب طلباء سے تعلیم کی حق چھینے کی کوشش کی ہے جو طلباء کو کسی بھی صورت منظور نہیں انہوں نے کہا کہ صبح کے کلاسوں سے تین ہزار روپے اور سیکنڈ شپ کے کلاسوں کیلئے چودہ ہزار روپے داخلہ فیس مقرر کرنا ظلم کی انتہا ہے جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جایئگی انہوں نے کہا کہ انکے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ جن طلباء نے فسٹ ائر سیکنڈ شپ میں پوری کی تو وہ سیکنڈ شپ میں صبح کلاس لینگے لیکن اب وہ بھی نہیں ہورہا انہوں نے کہا کہ اگر انکے جائز مطالبات حل نہ کی گئی تو دودن کی بعد مٹہ چوک دوبارہ بند کرینگے دریں اثناء ایس ایچ او مٹہ نواب خان اور دیگر پولیس افسران احتجاج کی موقع پر بھاری پولیس نفری کیساتھ بھی موجود تھا ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں