بلدیاتی نظام کو کامیاب بنانے کے لئے خواتین کو ترقیاتی فنڈز میں اضافہ اور استعمال کرنے کا اختیار دیاجائے،ڈاکٹر بخت ناز

منگل 28 فروری 2017 22:39

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) لیڈی کونسلر ضلع کونسل سوات ڈاکٹر بخت ناز نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کو کامیاب بنانے کے لئے خواتین کو ترقیاتی فنڈز میں اضافہ اور خواتین کے ترقی کے لئے استعمال کرنے کا اختیار دیاجائے سوات کے خواتین کو غربت سے نکالنے کے لئے ووکیشنل سنٹر زفعال کیا جائے بیروزگاری کے خاتمے اور تعلیم کے شرح میں اضافہ کرنے کے لئے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ بے روزگاری سے تنگ آنے والے خواتین کو مدد مل سکے سیاست میں آنے کا خواہش نہیں مگریہاں خواتین کی خدمت کرناہے ضلعی کونسلر کے حیثیت سے وزیر اعلی کے پی نے جو فنڈز ہمیں دیا ہے وہ ایک تعویذکی ایک مثال کی مانند ہے ضلع کونسل سوات میں لنڈاکے تا اتروڑ تک خواتین کے نمائندگی کررہے ہیں جبکہ خواتین کے آبادی بھی سوات کے نصف کے برابر ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ خواتین کے صدر لیڈی کونسلر ضلع کونسل سوات ڈاکٹر بخت ناز نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر بخت ناز نے کہا کہ خواتین کے لئے ڈویلپمنٹ فنڈز میں اضافہ کیا جائے ایسے فنڈز کا کیا فائدہ جس میں خواتین کے لئے کچھ نہ کرسکے انہوں نے کہا کہ جس میںروڈ گلیوں کوچوں بور کے کنویں وغیرہ کے کام کرنااور وہ بھی ایک لاکھ کے فنڈز سے مگر ہمارے پاس ستائیس سے زائد شعبے دئیے ضلع کونسل سوات میں اس کے خلاف کئی قرارداد بھی پاس کی ہیں کہ ڈویلپمنٹ فنڈز میں اضافہ اور خواتین سے متعلق ترقیاتی کام کرنے دیا جائے مگر اس پر عمل نہیں کئے جارہے اور نہ ہی ہمیں فنڈز کی صوابدیدی اختیار دیا جارہا ہے اپنے ووکیشنل سنٹر ز عیشال کے نام سے ہیں پچاسی کے قریب سٹوڈنٹس ہنر حاصل کررہے ہیں جو غالیگے گوگدرہ میں فنڈز کی کمی کے باعث بند ہیں مخیرحضرات سے تعاون کی اپیل کی ہے جس میں مشینیں نہیں اسکے باعث غریب خواتین ان سنٹروں میں ہنر سیکھ کر اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لئے ترس رہے ہیںمخیر حضرات کی تعاون سے ان سنٹروں کو دوبارہ فعال کرکے ہنر سیکھنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے اپنے کوشش جاری رکھنے کا ارادہ کرتی ہو کیونکہ مجھے احساس ہے کہ غربت کے مارے خواتین کو باعزت روزگار دلاسکوں ڈاکٹر بخت ناز نے کہا کہ فنڈز کا اختیار دے کر ہم سوات کے خواتین کو باعزت روزگار دینا چاہتے ہیںنہ کہ بے راہ روی کا شکار ہواور برائیوں کو کسی حد تک کم کرنے میں مدد دیںگے اس لئے صوبائی حکومت فوری طور پر ہمیں فنڈز میں اضافہ اور اس کو خواتین کے لئے مختص کرنے کیلئے اقدامات کریں تاکہ ہم سوات کے خواتین کو تعلیم یافتہ اور ہنرمند بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں