ملک میں انتخابات ہونے والے ہیں،کارکن تیاری کریں،آصف زرداری

دشمنوں کو بتائیں گے یہ شہیدوں کی پارٹی ہے،ملک بھر میں کامیابی حاصل کریںگے ،سابق صدر کا کارکنوں سے خطاب

بدھ 11 اکتوبر 2023 20:47

ملک میں انتخابات ہونے والے ہیں،کارکن تیاری کریں،آصف زرداری
ٹنڈو الہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات ہونے والے ہیں،کارکن تیاری کریں۔ الیکشن آرہے ہیں، دشمنوں کو بتائیں گے یہ شہیدوں کی پارٹی ہے۔ٹنڈوالہ یار میں کارکنوں سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن آرہے ہیں ، دشمنوں کو بتائیں گے یہ شہیدوں کی پارٹی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک بھر میں کامیاب ہوگی۔آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مجھ پر الزام لگائے جاتے ہیں کہ ہم نے کوئی کام نہیں کیے، الیکشن میں مخالفین کو بدترین شکست دیں گے۔سابق صدر نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین کیا ہے۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں