ٹنڈوالہ یارپریس کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس، متفقہ طور پر 2018-19کیلئے پریس کلب کی باڈی کا اعلان

پیر 13 اگست 2018 23:44

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) ٹنڈوالہ یارپریس کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس زیر صدارت صدر پریس کلب بشارت قائم خانی کے منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے میمبران کی بھاری اکثریت نے اجلاس میں شرکت کی جنرل باڈ ی کے اجلاس میں متفقہ طور پر 2018,2019کے لئے پریس کلب کی باڈی کا اعلان کیا گیاجس میں ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے نومنتخب صدر نصیر نہڑیو، سینئر نائب صدر توفیق احمد قائم خانی ، نائب صدر راجہ ساجد خانزادہ ،جنرل سیکریٹری مستجاب الرحمن مدنی ، جوائنٹ سیکریٹری حضور بخش خاصخیلی ، فنانس سیکریٹری غلام شبیر مشوری ، اطلاعات سیکریٹری خمیسو دائودانی ، آفس سیکریٹر ی اشرف جروار جبکہ گورننگ باڈی کے چیئرمین وحید فراز قریشی، وائس چیئرمین امتیاز خاصخیلی جبکہ میمبران گورننگ باڈی سلیمان سہڑو ، میرحسن اویسی ، ساجد آفریدی شامل ہیں بعد اذاں ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے 2018,2019 کے ہونے والے انتخابات میں بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے عہدیداران کو مختلف سیاسی ، سماجی تنظیموں جن میں تحریک انصاف کے رہنماء شکیل پلھ ، ڈاکٹر علی نواز چوہان ، ادبی سنگت کے رہنماء محمد علی میرجت ، فقیر محمد انڑ ، منٹھار لاشاری، آل پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر عامر خانزادہ ، ماہر تعلیم سر نصیر الدین قائم خانی ، سماجی شخصیات شعیب جعفر قائم خانی ، شکیل قائم خانی ، سمیت شخصیات نے ہار اور اجرکیں پہناکر مبارکباد دی جبکہ ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مختلف سیاسی ، سماجی ، تنظیموں کے رہنمائوں و ہر مکتب فکر کے لوگوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں